7 نومبر، 2013، 3:56 PM

عباس عراقچی

جواد ظریف کا جنیوا مذاکرات کی اہمیت کے پش نظرروم کا دورہ ملتوی

جواد ظریف کا جنیوا مذاکرات کی اہمیت کے پش نظرروم کا دورہ ملتوی

مہر نیوز/7 نومبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکراتکار سید عباس عراقچي نے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنیوا میں گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت کے پش نظرروم کا دورہ ملتوی کردیاہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکراتکار سید عباس عراقچي نے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنیوا میں گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت کے پش نظرروم کا دورہ ملتوی کردیاہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو آج سہ پہر کو اٹلی کے دورے پر روانہ ہونا تھا  لیکن ایرانی وزیر خارجہ نےجنیوا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی اہمیت کے پیش نظر اٹلی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان آج جنیوا میں مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے آج جنیوا میں کتھرین اشٹائن اور اخضر ابراہیمی کے ساتھ علاقائي مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گروپ 1+5 پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کریں۔ اور مخۃلف بہانوں سے معاملے کو طول دینے کی کوشش نہ کریں۔

News ID 1830130

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha